class="post-template-default single single-post postid-4603 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بولیویا میں صدر کی اپیل پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوج کو واپس جانا پڑگیا، بغاوت کی کوشش ناکام

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں فوجی بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بغاوت کے الزام میں ایک فوجی جنرل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فوج نے صدارتی محل، متعدد سرکاری عمارتوں اور دارالحکومت میں سینٹرل اسکوائر پر قبضہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کی اپیل پر عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور فوج کو واپس جانے پر مجبور کردیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بولیویا کے صدر لوئس آرس نے بغاوت کی کوشش ناکام بنانے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری جانب امریکا نے بھی اس ساری صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فریقین تحمل کامظاہرہ کریں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter