امریکی محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں بھارت اور پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے ذکر شامل ہے جبکہ بھارت میں مذہبی آزادی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم اور مسیحی برادری کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے، بھارت میں مسیحی اور مسلمانوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر پابندی کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتی گروہوں کے اراکین کو جھوٹے، من گھڑت الزامات پر ہراساں کیا گیا، بھارت میں مسیحی برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی جے پی کے اراکین کے اقدامات اور بیانات حکومتی عہدیداروں کے مثبت بیانات سے متصادم رہے، بھارتی حکومت کو اقلیتی گروپوں کے خلاف تشدد کے ذمہ داروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023 میں 16 افراد کو ان کے عقیدے کی وجہ سے قتل کیا گیا، مسلح فرقہ پرست گروہ مذہبی اجتماعات اور عمارتوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان میں 329 افراد پر توہین مذہب کا الزام لگایا گیا، پاکستان میں سوشل میڈیا پر توہین مذہب کے الزام میں 140 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 11 کو سزائے موت سنائی گئی۔رپورٹ کے مطابق مسلح فرقہ پرست گروہ مذہبی اجتماعات اور عمارتوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہیں، رپورٹ یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے حکومتی درخواست پر 71 ہزار سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگست میں سینیٹ نے قانون سازی منظور کی، جس میں توہین مذہب کی سزا میں اضافہ کیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق نیشنل کرائمز ریکارڈ بیورو نے 2022 میں فرقہ وارانہ تشدد کے 272 واقعات رپورٹ کیے۔
امریکا، بین الاقوامی مذہبی آزادی پر سالانہ رپورٹ جاری


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments