برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے عملی دستاویزات کو آن لائن امیگریشن اسٹیٹس سے تبدیل کرنا شروع کر دیا اور ای ویزوں کو نئے بائیو میٹرک صارفین تک توسیع دے دی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ میں 6 ماہ سے زائد رہنے کےلیے اسٹڈی یا ورک ویزا میں اپنے ای ویزا تک رسائی کےلیے آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔ یہ آن لائن اکاؤنٹ امیگریشن کی حیثیت کے آن لائن ریکارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ میں 6 ماہ سے کم مدتی ویزا یا سیاحتی ویزا کی صورت میں اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق پاکستانیوں کےلیے برطانیہ کا سفر آسان بنانے کیلئے مسلسل جدتیں کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا یہ نیا استعمال ویزا کے عمل کے ایک اہم حصے کو ہموار کرے گا۔ ہائی کمشنر نے کہا آن لائن سسٹم ویزا کے عمل کو مزید محفوظ بنائے گا اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرے گا۔ یہ عمل مفت، محفوظ اور سیدھا ہے۔ جین میریٹ نے کہا کہ اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ سمیت مزید معلومات برطانوی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل میں تبدیل کرنا شروع کر دیا، برطانوی ہائی کمشنر
امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل میں تبدیل کرنا شروع کر دیا، برطانوی ہائی کمشنر

Weekly E Paper

Article
اہلیہ کی طاقت تحریر:ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsبرطانیہ کے اخبار دی اکانومسٹ میں 14 نومبر کو شائع ہونے والا اوون بینیٹ جونز کا مضمون پاکستانی عوام کے لیے ایک بم دھماکے کی مانند تھا، جس کا عنوان تھا “صوفی، کرکٹر اور جاسوس: پاکستان کے تخت کی جنگیں”۔ یہ کہانی، درست ہو یا غلط، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی تیسری […]
Read Moresports
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے میں 10 سال کی توسیع کردی
Posted in: News, Sportsلاہور قلندرز کے آئندہ 10 سال پی ایس ایل کیساتھ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی جس میں لاہور قلندرز نے دس سال کی توسیع کردی۔ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں کرکٹر حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سی اِی او لاہور قلندرز عاطف رانا بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر […]
Read More



















Post your comments