برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے عملی دستاویزات کو آن لائن امیگریشن اسٹیٹس سے تبدیل کرنا شروع کر دیا اور ای ویزوں کو نئے بائیو میٹرک صارفین تک توسیع دے دی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ میں 6 ماہ سے زائد رہنے کےلیے اسٹڈی یا ورک ویزا میں اپنے ای ویزا تک رسائی کےلیے آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔ یہ آن لائن اکاؤنٹ امیگریشن کی حیثیت کے آن لائن ریکارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ میں 6 ماہ سے کم مدتی ویزا یا سیاحتی ویزا کی صورت میں اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق پاکستانیوں کےلیے برطانیہ کا سفر آسان بنانے کیلئے مسلسل جدتیں کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا یہ نیا استعمال ویزا کے عمل کے ایک اہم حصے کو ہموار کرے گا۔ ہائی کمشنر نے کہا آن لائن سسٹم ویزا کے عمل کو مزید محفوظ بنائے گا اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرے گا۔ یہ عمل مفت، محفوظ اور سیدھا ہے۔ جین میریٹ نے کہا کہ اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ سمیت مزید معلومات برطانوی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل میں تبدیل کرنا شروع کر دیا، برطانوی ہائی کمشنر
امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل میں تبدیل کرنا شروع کر دیا، برطانوی ہائی کمشنر



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments