افغان باشندوں کے خلاف پہلی بار یورپ بھر میں آپریشن شروع ہو گیا، جرمنی نے افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا۔جرمنی حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ملک بدر ہونے والے تمام افراد افغان شہری ہیں، جو سزا یافتہ مجرم ہیں انہیں جرمنی میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور ان کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جرمنی کا افغان طالبان حکومت سے سفارتی تعلق نہ ہونے کے باعث حکومت کو دیگر ذرائع استعمال کرنے پڑے۔ڈیر اسپیگل میگزین نے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر ایئرویز کی ایک چارٹرڈ پرواز نے کابل کے لیے لیپزگ ایئر پورٹ سے اڑان بھری جس میں 28 افغان سوار ہیں۔اسپیگل نے رپورٹ کیا کہ یہ آپریشن 2 ماہ کے ’خفیہ مذاکرات‘ کا نتیجہ تھا جس میں قطر نے برلن اور طالبان حکام کے درمیان رابطے کا کام کیا۔ رپورٹس کے مطابق ملک بدر ہونے والے تمام افراد کو ہزار یورو دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ2021ء میں افغان طلبان کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار جرمنی سمیت یورپ بھر سے افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
جرمنی نے افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
ارشد ندیم نے انعامات کے وعدوں کی حقیقت بے نقاب کر دی
Posted in: News, Sportsپاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری […]
Read More
Post your comments