عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل پولیو ویکسی نیشن مہم کیلئے غزہ حملوں میں 3 روز کے وقفے پر راضی ہوگیا ہے۔عالمی ادارہ کے مطابق اسرائیل پولیو ویکسی نیشن کیلئے صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک کے وقفے پر راضی ہوا۔ غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پولیو ویکسی نیشن کے دوران غزہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں پانچ روز پہلے پچیس سال بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔غزہ میں دس ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے 6 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔
پولیو ویکسی نیشن مہم: اسرائیل غزہ حملوں میں 3 روز کے وقفے پر راضی

Related Articles

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
Posted in: News, Sportsایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائینز تائپے کو 3-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی 2-0 کی برتری کے بعد چائینز تائپے نے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 8-5 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 18-16 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان […]
Read More
Post your comments