class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16816 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 14 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 14 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی ، رواں مالی سال آزاد کشمیر کیلئے مجموعی طور پر 45 ارب روپے مختص ہیں،حکومتی ذرا ئع کے مطابق یہ منظوری جولائی سے ستمبر اور اکتوبر سے دسمبر 2025 کی 2 سہ ماہیوں کے لیے دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فنڈز کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے اپ فرنٹ ون لائنر اتھارایزیشن دی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کا آزاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی ۔وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزاد کشمیر کے لیے مجموعی طور پر 45ارب روپے مختص ہیں

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے آج کشمیر بلیک ڈے کے سلسلے میں بھارتی حکومت کے غاصبانہ اقدامات اور غیر قانونی تسلط کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پیرس کی فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونجتی رہی۔مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔فضا میں مسلسل مودی ٹیررسٹ، انڈیا ٹیررسٹ، ہم کیا چاہتے؟ آزادی، لے کے رہیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی کے نعرے گونجتے رہے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی بہادری سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت فراہم کرے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے کی، جبکہ کمیونٹی کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔پیرس میں ہونے والا یہ مظاہرہ اس عزم کی تجدید تھا کہ کشمیری عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم تک پہنچائی جائے گی اور آزادی کی یہ جدوجہد اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter