ادارے میں سائبر کرائم مافیا کے سرگرم ہونے کی اطلاعات پر حکومت کی جانب سے ملک کی پرائم نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں بڑے لیول پر سرجری کی تیاری کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس سلسلے میں پہلے اعلیٰ سطح پر تبدیلی کی جا رہی ہے اور سینئر پولیس افسر سید خرم علی کو اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ ایک اور سخت اقدام یہ کیا جا رہا ہے کہ ایجنسی کے کئی افسران کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ یہ الزامات سامنے آ رہے تھے کہ مبینہ طور پر ادارے کے اندر سائبر کرائم مافیا سرگرم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں کئی افسران کو ملازمت سے فارغ کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی ان کے کرپشن میں ملوث ہونے، اختیارات کے غلط استعمال، اور مالی بدعنوانی کے حوالے سے بھی جامع تحقیقات کرائی جائیں گی۔ اس تحقیقات میں توجہ بھرتی کے عمل، اسامیوں کی اپ گریڈیشن میں فراڈ، اور جعلی ریکارڈز کی بنیاد پر ترقیاں دینے مرکوز رکھی جائے گی۔ علاوہ ازیں، ان افسران کیخلاف سابقہ تمام انکوائریاں اور فوجداری کیسز کو بھی دوبارہ تحقیقات کیلئے کھولا جا رہا ہے۔ حکام نے ان افسران کیخلاف منی لانڈرنگ، ان کے غیر ملکی دوروں، بیرون ملک رقوم کی منتقلی، اور ڈیجیٹل فنانشل سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ اس انکوائری میں ان کے پاس ممکنہ طور پر کرپٹو کرنسی کی موجودگی، بشمول بٹ کوائنز اور دیگر ڈیجیٹل اثاثہ جات پر بھی توجہ مرکوز ہوگی جو انہوں نے ممکنہ طور پر ذاتی یا پھر جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ حساس نوعیت کی تحقیقات ایسے افسران سے کرائی جائیں جن کی ساکھ اچھی ہے، اور جو اپنی غیر جانبداریت اور کسی دھونس دباؤ میں نہ آنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اس معاملے سے آگاہ ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ تحقیقات ایسے افسران کریں گے جن تک رسائی ممکن نہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے لیول پر سرجری کی تیاری
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے لیول پر سرجری کی تیاری




Weekly E Paper

Article
Elisabeth Gabauer: A Model for Female Adult Education Trainers and Speakers
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, numerous female professionals have achieved tremendous career success and may serve as role models for young women in their fields. Elisabeth Gabauer, a Vienna-based multi-award-winning adult education trainer and speaker, is one of these exemplars. Elisabeth studied Psychosociology at Sigmund Freud University and has several coaching certifications. Through online […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا
Posted in: News, Sportsآئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔ محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چین کے پلیئر پین یامنگ کو چار ۔ تین سے شکست دی، آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا […]
Read More




















Post your comments