پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ فرقہ وارانہ تشدد، نفرت انگیز مواد ، افواہوں اور غلط معلومات روکنے کے لئے صوبے بھر میں 6سے11محرم الحرام تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے محرم الحرام میں انتظامی و سیکورٹی انتظامات اور امن وامان کی صورتحال بارے ایک اعلی سطح کے غیر معمولی اجلاس میں کیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 6سے11محرم الحرام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزجن میں فیس بک، وٹس ایپ، انسٹا گرام ، یو ٹیوب، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک وغیرہ شامل ہیں کی سروسز معطل کر دی جائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے چئیرمین پی ٹی اے، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
Home / Breaking News, News, Technology / چھ سے گیارہ محرم تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معطل رکھنے کا فیصلہ
چھ سے گیارہ محرم تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معطل رکھنے کا فیصلہ


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
ارشد ندیم نے انعامات کے وعدوں کی حقیقت بے نقاب کر دی
Posted in: News, Sportsپاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری […]
Read More
Post your comments