بنگلادیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ، سابق وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بنگلادیش کی وزارت داخلہ کے سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ کیونکہ یہ افراد اب سرکاری عہدوں پر فائز نہیں رہے۔ اس لیے عبوری حکومت نے ان کے سفارتی پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے اس معاملے پر امیگریشن اور پاسپورٹ کے محکمے کو ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے صرف زبانی ہدایات جاری کی ہیں، تحریری ہدایت آج محکمے کو بھیجی جا سکتی ہے۔بنگلادیش میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت میں قیام پذیر ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / شیخ حسینہ اور سابق عہدیداروں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
شیخ حسینہ اور سابق عہدیداروں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست
Posted in: News, Sportsایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ملائیشین کے تھور چوہان لونگ سے تھا سیمی […]
Read More
Post your comments