class="post-template-default single single-post postid-8640 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چینی سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی اور کہا کہ سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شنگھائی میں سولر کمپنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیہ مطابق اس موقع پر چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کےلیے ورکنگ کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کرے گی۔مریم نواز نے پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے پر عزم کا اظہار کیا جبکہ سولر کمپنی کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی بھی دعوت دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوام کےلیے سولر پینل میگا پروجیکٹ شروع ہوچکا ہے۔ توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لیے سولر انرجی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے۔ سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ عوامی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے۔ پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter