جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ ڈیوڈ ملر اور جارج لینڈےکی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 9وکٹ پر183رنز بنائے جواب میں پاکستان نے20اوورز میں8وکٹ172رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔ جارج لینڈا 24 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے چار چھکے اور تین چوکے مارے اورکیئریئر بیسٹ21رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے سب سے زیادہ 62 گیندوں پر 74رنز بنائے لیکن وہ صورتحال کے مطابق سلو کھیلے۔ پاکستانی اننگز میں بابر اعظم صفر،عثمان خان 9صائم ایوب15گیندوں پر31، طیب طاہر 18شاہین آفریدی 9 عرفان خان ایک عباس آفریدی کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ زمبابوے میں پاکستانی بولنگ کے ہیرو اور نوجوان اسپنر سفیان مقیم سب سے مہنگے بولر رہے ان کے آخری اوور میں لینڈانے تین چھکے مارے، انہوں نے چار اوورز میں53رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا

Related Articles
-
-
شیخ حسینہ نے طلبہ کیخلاف خونریز کریک ڈاؤں کی منظوری دی تھی، آڈیو لیک
-
محسن نقوی سے اعصام الحق کی ملاقات، پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
مادرِ ملت کی آج 58ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
-
پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں: اسحاق ڈار

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
محسن نقوی سے اعصام الحق کی ملاقات، پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال
Posted in: Sports, Newsچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔محسن نقوی نے اسلام آباد […]
Read More
Post your comments