class="archive paged category category-world category-7 paged-28 category-paged-28 wp-theme-resolution eio-default elementor-default elementor-kit-7">

World

  • شام میں دراندازی کے بعد اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے تیار
    Posted in: Breaking News, News, World

    اسرائیلی فوج مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللّٰہ کو کمزور کرنے اور شام میں  بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کرنے کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ […]

  • شام کی جیلوں سے لاشوں کے ساتھ انسانی باقیات بھی برآمد، ظلم کی بھیانک داستان سامنے آگئی
    Posted in: Breaking News, News, World

    شام میں بشار الاسد حکومت کے مظالم کی بھیانک داستانیں سامنے آگئیں، جیلوں سے بڑی تعداد میں لاشیں اور انسانی باقیات برآمد کی گئی ہیں، لاپتہ افراد کے خاندان اپنے پیاروں کو تلاش کرتے نظر آرہے ہیں۔ دمشق کے المشتہد اسپتال میں محمد شعیب نامی ایک شخص نے اسپتال کے مردہ خانے میں قدم رکھا […]

  • فرانسوا بائرو فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد
    Posted in: News, World

    فرانس کے صدر میکرون نے مائیکل بارنیئر کے مستعفی ہونے کے بعد فرانس کے نئے وزیر اعظم کے طور پر سینٹرسٹ فرانکوئس بیرو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ فرانکونس بیرو ایک سینئر سیاست دان اور فرانس کے معروف سیاستداں ہیں۔ نامزد وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے آج علی الصبح ایلیسی پیلس میں فرانس کے […]

  • کیلیفورنیا کے جنگلات 3 دن سے خوفناک آگ کی لپیٹ میں
    Posted in: News, World

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات خوفناک آگ کی لپیٹ میں ہیں، یہ آگ 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے ملیبو کے جنگلات میں 3 دن قبل آگ لگی تھی جس پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا۔جنگلات کو لگنے […]

  • ایلون مسک کی دولت میں ہوشربا اضافہ، نیا سنگِ میل عبور
    Posted in: Breaking News, News, World

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے نیا سنگِ میل عبور کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی مالیت 400 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی کی دولت میں […]

  • اسرائیل کے شام پر 500 فضائی حملے
    Posted in: Breaking News, News, World

    شام پر اسرائیل کی بلا جواز جارجیت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اس نے گزشتہ 2 روز میں 5 سو سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر 500 سے زائد […]

  • کابل میں خودکش دھماکا، افغان وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق
    Posted in: Breaking News, News, World

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے سے متعلق بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق افغان وزیر برائے مہاجرین کابل […]

  • برسلز: یومِ انسانی حقوق پر کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام کانفرنس
    Posted in: Breaking News, News, World

    چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ یورپی نوجوان کشمیریوں کے انسانی حقوق کو بہتر طور پر اجاگر کرسکتے ہیں۔ یومِ انسانی حقوق کے موقع پر کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام یورپی پریس کلب برسلز میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی نوجوانوں کی ایک روزہ […]

  • سوڈان: مارکیٹ پر فضائی حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
    Posted in: News, World

    سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی دارفر میں سوڈانی فوج کے فضائی حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکٹروں زخمی ہو گئے۔سوڈانی فوج نے شمالی دارفر میں مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔ہفتہ وار لگنے والے بازار میں قریبی دیہاتوں سے بڑی […]

  • شام: 3 اہم ایئر بیسز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ
    Posted in: Breaking News, News, World

    اسرائیلی بم باری سے شام کے 3 اہم ایئر بیسز اور دفاعی ریسرچ سینٹر مکمل تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل شام کی اہم ترین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر رہا ہے، تازہ حملوں میں اسرائیل نے شام کی 3 اہم ایئر بیسز پر بم باری کی […]

Newsletter