کینیڈا کے شہر برامپٹن میں اسلامی ورثے کے مہینے کی مناسبت سے تیسرے سالانہ یومِ حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مختلف مذاہب کے نمائندوں سمیت سیکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ مقررین نے پیغامِ حسین علیہ السلام کو حق سچ، قربانی اور امن سے منسوب کیا۔اس دوران کینیڈین وفاقی وزیر کمل کھیرا اور رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے منتظمین سید میثم رضا اور عمران گوندل نے بتایا کہ ہم دوسرے مذاہب کے لوگوں تک فلسفۂ اسلام پہنچانے کےلیے ہر سال یومِ حسین علیہ السلام مناتے ہیں۔
Post your comments