مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی مراکش میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں66 پاکستانی بھی شامل تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت کردی۔ وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) فعال ، سفارت خانے کی ٹیم مدد کیلئے روانہ کردی گئی۔ ورثاء نے انسانی سمگلروں پرقتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ مرنیوالے12نوجوان گجرات کے رہائشی تھے،4 ماہ قبل یورپ کیلئے روانہ ہوئے،کشتی دو جنوری کو روانہ ہوئی، پیسے نہ ملنے پرکشتی کوسمندر میں کھڑا کردیا گیا اورانسانی ا سمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا،پاکستان نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ اسپین جانے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے واقعے میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / مراکش میں بھی کشتی حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن جاں بحق
مراکش میں بھی کشتی حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن جاں بحق




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments