وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بیرسٹرگوہراورعلی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملاقاتیں ہونی چاہئیں ‘ اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہیے‘ میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں‘بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے مطالبات اور معاملات آرمی چیف کے سامنے رکھے ہیں‘۔ دوسری طرف سے بھی مثبت جواب ملا جو خوش آئند ہے‘ امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔ مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔وزیراعلٰی کے پی نے ملاقات کی تصدیق تو کردی مگر یہ بھی بتا دیا کہ اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میری اور بیرسٹر گوہر کی سکیورٹی صورتحال پر دیگر جماعتوں کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی‘ میرا ایمان بہت مضبوط ہے، اگر میرے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا تو مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہ بنتا، جو کچھ ہوگا مذاکراتی کمیٹی کے ذریعے سب کے سامنے ہوگا ۔ ون آن ون کا مطلب ہوتا ہے کہ بتایا نہ جائےکہ کیا بات ہوئی۔ ہم عدالتوں سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں ۔ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامدرضا نے ملاقات کو رسمی قرار دیااور کہاکہ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات ہوئی ہے مگر یہ ون آن ون نہیں رسمی ملاقات تھی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی
علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی


Weekly E Paper

Article
خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں رکھی جاتیں؟
Posted in: News, Articleاگرچہ سعودی فرماں روا کو خادمینِ حرمین شریفین کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ چابیاں صدیوں سے شیبی خاندان کے پاس ہیں اور اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ بیت اللّٰہ کی کنجیاں شیبی خاندان کے پاس ہی کیوں ہیں تو اس […]
Read More-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
sports
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے […]
Read More
Post your comments