class="post-template-default single single-post postid-11462 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بلوچستان: ایک ہفتے کے دوران ٹریفک کے 809 حادثات رپورٹ ہوئے

صوبۂ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے ٹریفک کے 809 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں 809 حادثات میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 1072زخمی ہوئے۔ایم ای آر سی کے مطابق سب سے زیادہ 346 حادثات این 50 کچلاک، ژوب، ڈی آئی خان شاہراہ پر پیش آئے۔میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ چمن، کوئٹہ اور کراچی شاہراہ پر 257 حادثات ہوئے۔اسی طرح قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، ڈی جی خان، ملتان شاہراہ پر 43 ٹریفک حادثات ہوئے۔ایم ای آر سی کے مطابق این 65 کوئٹہ، سبی، جیکب آباد اور سکھر شاہراہ پر 29 حادثات پیش آئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter