class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12182 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مسلح افواج مکمل تیار ہیں، وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر قومی قیادت نے وطنِ عزیز کے دفاع کےلیے پاکستان کے غیر مبہم عزم کا اعادہ کیا اور آپریشنل تیاری مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔قومی قیادت نے کہا کہ قوم کی حمایت کے ساتھ، مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہر وقت مکمل تیار ہیں، وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ اورمشرقی سرحد پر بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

فوٹو وزیراعظم آفس
فوٹو وزیراعظم آفس

اس موقع پر قومی قیادت کو علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطرات کے تناظر پر بھی بریفنگ دی گئی۔ قومی قیادت کو روایتی عسکری اقدامات اور ہائبرڈ وار فیئر کی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق قومی قیادت کو دہشت گرد پراکسیز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور معزز شخصیات نے آپریشنل تیاری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکا کو بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ خودمختاری اور سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مشکل حالات میں ادارے کی قومی سلامتی سے متعلق باخبر فیصلوں میں کردار کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح کر دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا دورہ کیا، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور سروسز چیف بھی ہمراہ تھے۔سینٹر قومی انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی کو مربوط کرنے کیلئے مرکز کا کام کرے گا، مرکز کو انٹیلیجنس جمع کرنے اور آپریشنل ردِعمل کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، وسائل کے بہتر استعمال اور دہشت گردی کے خلاف مربوط اور بروقت ردِعمل یقینی بنائے گا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کو روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں اور سلامتی کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قوم کی حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اور دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔قیادت کو علاقائی سلامتی کے حوالے سے پیش رفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا، وزیرِ اعظم نے بلاتعطل انٹر ایجنسی تعاون اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور تزویراتی بصیرت کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ورانہ اور نظم و ضبط والی فورسز میں شمار ہوتی ہے۔قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کے دو ٹوک عزم کا اعادہ کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter