class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12178 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔

18 کتابوں کے معروف بھارتی مصنف، صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار دنیش ووہرا نےنریندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی محاذ پر شکست کھا رہا ہے، آج پاکستان سفارتی محاذ پر کامیاب ہورہا ہے۔دنیش ووہرا نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا اسلام آباد کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتا جا رہا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی اور پہلگام واقعے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

ملک ارجن کھڑگے نے رانچی میں ریلی سے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی کو پہلگام واقعے کی انٹیلی جنس رپورٹ پہلے ہی مل چکی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی نے 19 اپریل کا اپنا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔کانگریس کے صدر نے یہ بھی کہا کہ سوال تو یہ ہے کہ جب نریندر مودی نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر اپنا دورہ منسوخ کیا تو عام شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا؟نریندر مودی نے پہلگام حملے سے 3 دن پہلے سری نگر کا دورہ کرکے ایک ریلوے لائن کے سیکشن کا افتتاح کرنا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی ڈرپوک اور بےشرم آدمی ہے، اس میں جنگ کرنے کی ہمت نہیں۔ 

ایک انٹرویو میں سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر مودی پورے بھارت کو بے وقوف بنا رہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ، سیکیورٹی میں ناکامی پر مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، مودی ہو یا امیت شاہ انہیں کشمیر کے معروضی حقائق کا کوئی علم نہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سیکیورٹی ریویو میٹنگ گپ شپ اور لنچ کے لیے ہوتی ہیں۔ مودی حکومت نااہلوں پر مشتمل ہے، یہ ان کا نصیب ہے جو یہ ملک چلا رہے ہیں۔ سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے مطابق شک کی بنیاد پر کشمیریوں کے گھر گرانا غلط ہے، مودی سرکار ہندو مسلم تقسیم برقرار رکھنا چاہتی ہے اور موقع ملنے پر اسے بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter