class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12186 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

انٹونیو گوتریس نے بھارت کو جنگ کا مورد الزام ٹھہرا دیا

امریکی صدر کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے بھی بھارت کو جنگ کا مورد الزام ٹھہرا دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھارت اور پاکستان سے فوجی تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر پانچ جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی میں 3 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے رافیل سمیت بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter