class="post-template-default single single-post postid-8323 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلام آباد میں احتجاج: پی ٹی آئی و دیگر کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس کر کے جواب طلب کیا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 کی تاجر تنظیم نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نظامِ زندگی مفلوج کیا گیا، حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار نہیں رکھ سکے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ملاقات کے دن بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کا کوئی رہنما ملنے نہیں آیا۔

جیل ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، تاہم ان کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دی ہے۔اس حوالے سے فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست بذریعہ واٹس ایپ بھیجی ہے۔جیل ذرائع نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی جیل کی تحویل میں نہیں ہیں، وہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، ان سے ملاقات کے لیے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔جیل ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں، ان کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا تھا، ان سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی، کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضانے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔حامد رضا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے قومی اسمبلی سے استعفیٰ پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث صاحبزادہ حامد رضا نے  مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔ انہوں نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کردی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter