class="post-template-default single single-post postid-8243 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا: 2 پاکستانی نژاد اونٹاریو لبرل پارٹی کے صوبائی امیدوار منتخب

اونٹاریو لبرل پارٹی نے 2 پاکستانی نژاد قیصر ڈار اور مظہر شفیق کو اگلے صوبائی الیکشن کے لیے آفیشل امیدوار  منتخب کر لیا۔

کینیڈا کے صوبۂ اونٹاریو میں اگلے صوبائی الیکشن میں قیصر ڈار مسی ساگا ایرن ملز سے جبکہ مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ان کے حلقوں میں الگ الگ پارٹی اجلاس منعقد ہوئے جن میں ان کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ اونٹاریو لبرل پارٹی کی رہنما بونی کرومبی نے دونوں امیدواروں کو ان کی نامزدگی پر مبارک باد دی ہے۔نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر ڈار اور مظہر شفیق نے کہا کہ ہم اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter