رینجرز نے اسلام آباد کے ڈی چوک کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اسلام آباد میں تمام اہم عمارتوں پر فوج تعینات کردی گئی، انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا۔مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا بانی پی ٹی آئی سےکچھ دیر میں ملاقات اور بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے فون پر بات کروائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت سنگجانی پر دھرنے کیلئے رضا مند ہے۔ بشریٰ بی بی گزشتہ روز سے سنگجانی کے بجائے ڈی چوک جانے پر ڈٹی ہوئی ہیں۔
Post your comments