الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خود کار اور جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا۔ترجمان ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، خود کار نظام کی متعدد بار ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا آپریشنل اور آئی ٹی نظام تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے۔ عام انتخابات کےلیے جاری مراحل میں کسی رکاوٹ اور دشواری کا سامنا نہیں۔ترجمان ای سی پی کے مطابق ای ایم ایس سسٹم میں ریٹرننگ افسران کی معاونت کےلیے اضافی فنکشن بھی شامل ہیں جس کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن ہے۔ای سی پی ترجمان کے مطابق ای ایم ایس سسٹم کا استعمال صرف پولنگ کے دن ہوگا جس کو ناکام کہنا من گھڑت اور غیر سنجیدہ ہے۔ اس نظام سے انتخابی نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن کو خطرات لاحق نہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کی فہرستیں بھجوانے میں کچھ دشواریاں پیش آئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال سے مطمئن ہے۔ اس حوالے سے بعض حلقوں میں سامنے آنے والے خدشات اور اندیشے بےبنیاد ہیں۔
الیکشن کمیشن نے جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا، ترجمان ای سی پی


Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
انڈین پریمیئر لیگ معطل کردی گئی
Posted in: News, Sportsپاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) معطل کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل منیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی پی ایل کو روکنے کی تجویز پر غور کیا گیا جس کے بعد لیگ کو معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی کرکٹ […]
Read More
Post your comments