class="post-template-default single single-post postid-6490 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کی حوثیوں کو دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں کو دھمکی دی ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔ ہمیں نقصان پہنچانے والے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک اسرائیل اپنی کامیابی کا دعویٰ نہیں کرسکا، تاہم اسکے باوجود حوثیوں کو دھمکی دینے نکل پڑا۔آج حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا اور اسرائیلی دفاع کو توڑنے میں کامیاب رہے۔ حوثی فوج کے ترجمان کے مطابق انکا میزائل پہلی مرتبہ اسرائیل میں داخل ہونے میں کامیاب رہا۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حویدہ پورٹ پر اسرائیل پہلے ہی حملہ کرچکا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ اسرائیل لبنان سرحد کو بھی جلد محفوظ بنائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ لبنان سرحد کے ساتھ بسنے والے ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ کر اندرون اسرائیل منتقل ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل لبنان پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے متعدد علاقوں پر وارننگ پمفلٹ گرائے ہیں اور خبر دار کیا ہے کہ لبنان کے شہری اسرائیلی سرحد کے قریبی علاقوں سے دور چلے جائیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter