وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار کمی کی منظوری دیدی گئی۔پٹرول 10اور ڈیزل کی قیمت میں 13.06روپے لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249.10روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 249.69، لائٹ ڈیزل 141.93روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ، مٹی کا تیل بھی 11روپے 15پیسے سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا اور اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو پٹرول مصنوعات پر ریلیف پورا نہ دینے کا مشورہ دیا گیا، ذرائع، شہباز شریف نے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی گزشتہ کئی برس سے مہنگائی کا شکارہے ریلیف پورا پورا ملنے چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار کمی کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر ، ڈیزل میں 13 روپے 6پیسے ، مٹی کے تیل میں 11روپے 15پیسے ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12روپے 12پیسےفی لیٹر کمی کردی گئی ہے ۔ پٹرول کی قیمت 10روپے فی لٹر کمی کے بعد 249.10روپے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 249.69روپے ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12روپے 12پیسے فی لٹر کم ہو کر141.93روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے15پیسے فی لٹر کم ہو کر 158.47روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ پورا ریلیف نہ دیں اور اس کا ایک حصہ اپنے پاس رکھیں لیکن وزیر اعظم نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ عام آدمی پہلے ہی پچھلے کچھ برسوں سے مہنگائی کا شکار ہے اس لیے انہیں ریلیف پورا پورا ملنا چاہیے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / مسلسل چوتھی بار پٹرولیم مصنوعات سستی، پٹرول 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 13.06 روپے فی لیٹر کمی
مسلسل چوتھی بار پٹرولیم مصنوعات سستی، پٹرول 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 13.06 روپے فی لیٹر کمی


Weekly E Paper

Article
پی ٹی آئی: قیادت، ادارہ سازی اور آگے کا راستہ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsتحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی فضا پیدا کی۔ یہ وہ جماعت تھی جس نے تبدیلی کا نعرۂ لگایا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور عوام میں یہ اُمید پیدا کی کہ شاید روایتی سیاست سے ہٹ کر کچھ بہتر ممکن ہے۔ عمران خان کی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک مضبوط تاثر […]
Read More-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
-
sports
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
Posted in: News, Sportsکینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے […]
Read More
Post your comments