اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں کو دھمکی دی ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔ ہمیں نقصان پہنچانے والے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک اسرائیل اپنی کامیابی کا دعویٰ نہیں کرسکا، تاہم اسکے باوجود حوثیوں کو دھمکی دینے نکل پڑا۔آج حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا اور اسرائیلی دفاع کو توڑنے میں کامیاب رہے۔ حوثی فوج کے ترجمان کے مطابق انکا میزائل پہلی مرتبہ اسرائیل میں داخل ہونے میں کامیاب رہا۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حویدہ پورٹ پر اسرائیل پہلے ہی حملہ کرچکا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ اسرائیل لبنان سرحد کو بھی جلد محفوظ بنائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ لبنان سرحد کے ساتھ بسنے والے ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ کر اندرون اسرائیل منتقل ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل لبنان پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے متعدد علاقوں پر وارننگ پمفلٹ گرائے ہیں اور خبر دار کیا ہے کہ لبنان کے شہری اسرائیلی سرحد کے قریبی علاقوں سے دور چلے جائیں۔
اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کی حوثیوں کو دھمکی

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments