یورپی خلائی ایجنسی کے سائنسدان مریخ کی سطح پر مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ای ایس اے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں سرخ سیارے مریخ کی سطح پر بنا ہوا مسکراہٹ سے بھرپور ایک چہرہ دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اس سیارے پر موجود نمک کے ذخائر سے بنا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق نمک کے یہ ذخائر سرخ سیارے پر موجود قدیم زندگی کی باقیات ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نمک کے ذخائر میں ممکنہ طور پر مریخ کی جھیلوں اور دریاؤں کے جرثومے موجود ہو سکتے ہیں جو اربوں سال پہلے بخارات بن کر خلاء میں غائب ہو گئے تھے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ نمک کے ذخائر سرخ سیارے کی ماضی کی آب و ہوا اور ممکنہ رہائش کے بارے میں بصیرت پیش کر سکتے ہیں۔مریخ کی سطح کی یہ نئی تصاویر ای ایس اے کے ’کایگزو مارس آربیٹر‘ نے کھینچی ہیں جو سرخ سیارے پر زندگی کے آثار کو دریافت کرنے کی جستجو میں بھیجا گیا ہے۔ای ایس اے کے سائنسدانوں کی یہ نئی تحقیق حال ہی میں جرنل سائنٹیفک ڈیٹا میں شائع ہوئی ہے۔
سائنسدان مریخ کی سطح پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر حیران
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Read Moresports
بیس بال: پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس شکست سے دوچار کردیا
Posted in: News, Sportsپاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کو 0-12 سے آوٹ کلاس کرکے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔پاکستانی ٹیم نے بھارت کو کھیل کے کسی بھی لمحے میں سنبھلنے کا […]
Read More
Post your comments