امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا کی صدارتی دوڑ کو ڈس انفارمیشن سے خطرہ لاحق ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ روس، چین اور ایران کی جانب سے مبینہ انتخابی دخل اندازیوں سے پہلے ہی معاملے کو اپنی گرفت میں لے کر امریکی عوام کو خبردار کرنا چاہتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن کو درپیش خطرات کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس آنے والے دنوں میں مزید انکشافات کر سکتی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے روس، ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی چاہتا ہے جبکہ ایران ٹرمپ کی شکست کا خواہش مند ہے۔امریکی صحافیوں کا کہنا ہے کہ روس کے سرکاری میڈیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو ایک ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلا رہا ہے، جن کا مقصد امریکی ووٹرز کی رائے کو تقسیم کرکے انتخابی نتیجے پر اثر ڈالنا ہے۔ امریکی حکومت سوشل ڈیزائن ایجنسی نامی کمپنی پر پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے، یہ کمپنی یورپ میں سوشل میڈیا مہم چلاتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی عوام میں کنفیوژن پیدا کرنے کے لیے اِس مرتبہ بھی روس ویسے ہی طریقے اپنا سکتا ہے جیسے اُس نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران اپنائے۔روس کے ان طریقوں میں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بوٹس کا استعمال اور پراپیگینڈا شامل ہیں۔ایک اور نامور امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے جعلی ویب سائٹس اور ہیکنگ کے واقعات میں مبینہ تیزی کا مقصد امریکی جمہوریت کو بدنام کرنا اور انتخابی دوڑ کا پلڑا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کرنا ہے۔
امریکا کی صدارتی دوڑ کو ڈس انفارمیشن سے خطرہ

Related Articles

Weekly E Paper

Article
“Is long-term normalization between Pakistan and India an unreachable prospect?
Posted in: Article, News“Hostility needs no agreement, but friendship demands mutual consent—something India and Pakistan have repeatedly failed to establish over the past several decades.” “Pakistan and India remain locked in an uneasy calm. Diplomatic relations are tense, political leaders remain disconnected, and public engagement is minimal. Although peace holds for now, there is little urgency on either […]
Read Moresports
فلسطین سے اظہار یکجہتی، ترک چیمپئن نے تمغہ دریا میں پھینک دیا
Posted in: News, Sportsیورپی چیمپئن ترک کنگ فو فائٹر نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔ ترکی کے عالمی شہرت یافتہ کنگ فو چیمپئن نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنا یورپی گولڈ میڈل دریا برد کردیا، ان کے اس […]
Read More
Post your comments