سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیا گیا تھا، انہوں نے 1977ء میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی تھی۔اقبال جاوید باجوہ نے 1980ء کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لی، برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کرائی۔ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سابق آرمی چیف باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا
سابق آرمی چیف باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments