سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیا گیا تھا، انہوں نے 1977ء میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی تھی۔اقبال جاوید باجوہ نے 1980ء کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لی، برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کرائی۔ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سابق آرمی چیف باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا
سابق آرمی چیف باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 31-10-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 31-10-2024
Read Moresports
الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک، مرد ثابت
Posted in: News, Sportsالجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ باکسر کا رپورٹ میں مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی […]
Read More-
-
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
Posted in: News, Sports
Post your comments