ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پاکستان کے لیے باعثِ تشویش ہے، افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔انہوں نے کا کہا کہ دہشت گردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے، افغانستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کردیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، امید ہے افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی سرگرمیوں پر رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران بیلاروس کے صدر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک تعاون بڑھانے سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت کریں گے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسپین کے پارلیمانی وفد نے پاکستان میں اہم ملاقاتیں کیں، دونوں ممالک نے درمیان تجارت سمیت تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، برطانوی وزیر نے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا 14واں سیشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے
Home / Breaking News, News, Pakistan / افغانستان میں دہشتگردوں کو ملنے والی حمایت پر پاکستان کا اظہارِ تشویش
افغانستان میں دہشتگردوں کو ملنے والی حمایت پر پاکستان کا اظہارِ تشویش

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments