class="post-template-default single single-post postid-6161 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نیتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کیلئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت پر یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے معاہدے کیلئے عوام کا دباؤ بڑھنے لگا۔ تل ابیب  سے خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں لیبر یونین نے پیر کو عام ہڑتال کی کال دی ہے جس کی حمایت تل ابیب کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور صنعتوں نے بھی کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب کا بن گورین ایئرپورٹ بھی کل صبح سے بند رہے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی جبکہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے ہڑتال کرنے والوں کو تنخواہیں نہ ملنے کی دھمکی دے دی۔ وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ ہڑتال کرنے سے حماس کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter