اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت پر یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے معاہدے کیلئے عوام کا دباؤ بڑھنے لگا۔ تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں لیبر یونین نے پیر کو عام ہڑتال کی کال دی ہے جس کی حمایت تل ابیب کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور صنعتوں نے بھی کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب کا بن گورین ایئرپورٹ بھی کل صبح سے بند رہے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی جبکہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے ہڑتال کرنے والوں کو تنخواہیں نہ ملنے کی دھمکی دے دی۔ وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ ہڑتال کرنے سے حماس کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔
Home / Breaking News, News, World / نیتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کیلئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
نیتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کیلئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments