استاد راحت فتح علی خان کے سپر ہٹ گیت ’ضروری تھا‘ کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے، اس گانے نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور صرف یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ بار دیکھا گیا۔انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کے پروڈیوس کردہ اس گیت کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا تھا، یہ گیت 2014ء میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔آئیفا ایوارڈز میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے اس گانے کے البم کی رونمائی مادھوری ڈکشت، سوناکشی سنہا اور دیگر سُپر اسٹارز کی موجودگی میں کی تھی۔ دبئی میں اس گانے کو نامور ہدایت کار مہیش بھٹ نے لانچ کیا تھا۔استاد راحت فتح علی خان، میوزک پروڈیوسر سلمان احمد اور ساحر علی بگا سونگ ’ضروری تھا‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ سلمان احمد نے اپنے پروڈیوس کیے ہوئے گانے کے 10 سال مکمل ہونے پر دبئی میں دُھوم دھام کے ساتھ کیک کاٹا۔اس موقع پر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ گیت ایسے حالات میں ریلیز کیا تھا جب میوزیکل البم آنا بند ہو گئے تھے، اس سانگ کی مقبولیت میں ہر سال زبردست اضافہ ہوتا رہا اور آج یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ اس کے ویورز ہیں۔یہ واحد سانگ ہے جو پہلے پرائیویٹ ریلیز کیا گیا اور بعد میں فلم میں شامل ہوا۔
Home / Entertainment, News / راحت فتح علی خان کا گیت ’ضروری تھا‘ یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا
راحت فتح علی خان کا گیت ’ضروری تھا‘ یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا


Weekly E Paper

Article
Ramona Mihaila: Promoting Gender Perspectives through Academic Research
Posted in: Article, News(Naeem Ul Hassan) It is impossible to overstate the significance of academics and researchers as they contribute significantly to society by generating new knowledge, educating the next generation, and addressing social challenges. They develop new theories, techniques, and technologies that have the potential to advance several areas. By impacting industries like technology, healthcare, and environmental […]
Read Moresports
بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں معاہدہ ہو گیا
Posted in: News, Sportsپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہو گیا۔ بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ ٹیزر میں ممکنہ طور پر بابر اعظم کی کٹ دکھائی گئی ہے۔سڈنی سکسرز بابر اعظم کے ساتھ […]
Read More
Post your comments