وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا ہر حال میں خاتمہ کریں گے، دہشتگردوں سے کسی رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دہشت گردی کا سر کچلیں گے۔کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں اور گھس بیٹھیوں نے بلوچستان میں ناپاک اسکیم بنائی، دہشت گردی کا سر کچلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبور کریں گے، شہدا کا لہو رائيگاں نہيں جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس لمحے فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں اپنے پُرعزم ارادے کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ افسران اور جوانوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا دہشت گردوں سے کسی رعایت کا سوال پیدا نہیں ہوتا، دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا، بلوچستان میں قیام امن کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے بلوچستان میں افسران کی تعیناتی سے متعلق پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ بلوچستان میں قابل اور ہونہار افسران کی تعیناتی ضروری ہے،بلوچستان میں افسران کی تعیناتی سے متعلق پالیسی بنائی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تاثر ہے کہ سول افسران بلوچستان آنے سے کتراتے ہیں، پالیسی پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو عمل کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ 48 کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کی بلوچستان میں تعیناتی کی جائے گی۔ اس پروگرام کے آدھے افسران کو فی الفور ایک سال کےلیے تعینات کیا جائے گا۔ پروگرام کے دیگر افسران کو 6 ماہ بعد ایک سال کےلیے تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعینات افسران کو مراعات دی جائیں گی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دہشتگردی کا سر کچلیں گے، وزیراعظم
رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دہشتگردی کا سر کچلیں گے، وزیراعظم
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments