class="post-template-default single single-post postid-5708 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نیوزی لینڈ: مفت کھانے کیساتھ جان لیوا ٹافیاں تقسیم، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں مفت کھانے کے ساتھ جان لیوا نشہ آور ٹافیاں ملنے پر گمنام عطیے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آکلینڈ میں خیراتی ادارے کے تقسیم کردہ کھانے کے ساتھ جان لیوا ٹافیاں پائی گئیں، انناس کی ٹافیوں میں میتھی مفیٹامین کی مہلک مقدار کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک خیراتی تنظیم نے کھانے کے ساتھ تقریباً 400 افراد میں ٹافیاں تقسیم کیں۔ جنہیں کھانے سے ایک بچے سمیت 3 افراد کی طبیعت خراب ہوئی۔خیراتی ادارے کے حکام نے بتایا کہ ٹافیاں کسی انجان شخص نے بطور عطیہ بھیجی تھیں، اس بات سے انجان تھے کہ ان ٹافیوں میں میتھی مفیٹامین نامی نشہ موجود ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نادانستہ طور پر میتھی مفیٹامین نامی نشہ آور ٹافیاں تقسیم کرنے پر معافی مانگتے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نشے کی ملاوٹ کے باعث ایک ٹافی کی قیمت تقریباً 600 ڈالر تک ہے۔ ڈرگ فاؤنڈیشن کے مطابق ایک ٹافی میں 3 گرام میتھی مفیٹامین تھی جوعموماً لی جانے والی مقدار سے 300 گنا زیادہ ہے۔نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کے مطابق اتنی زیادہ مقدار میں یہ نشہ انتہائی خطرناک ہے جو موت کا باعث ہوسکتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ کسی نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا، منشیات کو ایسے اسمگل کرنا عام بات ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter