نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں مفت کھانے کے ساتھ جان لیوا نشہ آور ٹافیاں ملنے پر گمنام عطیے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آکلینڈ میں خیراتی ادارے کے تقسیم کردہ کھانے کے ساتھ جان لیوا ٹافیاں پائی گئیں، انناس کی ٹافیوں میں میتھی مفیٹامین کی مہلک مقدار کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک خیراتی تنظیم نے کھانے کے ساتھ تقریباً 400 افراد میں ٹافیاں تقسیم کیں۔ جنہیں کھانے سے ایک بچے سمیت 3 افراد کی طبیعت خراب ہوئی۔خیراتی ادارے کے حکام نے بتایا کہ ٹافیاں کسی انجان شخص نے بطور عطیہ بھیجی تھیں، اس بات سے انجان تھے کہ ان ٹافیوں میں میتھی مفیٹامین نامی نشہ موجود ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نادانستہ طور پر میتھی مفیٹامین نامی نشہ آور ٹافیاں تقسیم کرنے پر معافی مانگتے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نشے کی ملاوٹ کے باعث ایک ٹافی کی قیمت تقریباً 600 ڈالر تک ہے۔ ڈرگ فاؤنڈیشن کے مطابق ایک ٹافی میں 3 گرام میتھی مفیٹامین تھی جوعموماً لی جانے والی مقدار سے 300 گنا زیادہ ہے۔نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کے مطابق اتنی زیادہ مقدار میں یہ نشہ انتہائی خطرناک ہے جو موت کا باعث ہوسکتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ کسی نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا، منشیات کو ایسے اسمگل کرنا عام بات ہے۔
Home / Breaking News, Health, News / نیوزی لینڈ: مفت کھانے کیساتھ جان لیوا ٹافیاں تقسیم، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی
نیوزی لینڈ: مفت کھانے کیساتھ جان لیوا ٹافیاں تقسیم، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی


Weekly E Paper

Article
Ramona Mihaila: Promoting Gender Perspectives through Academic Research
Posted in: Article, News(Naeem Ul Hassan) It is impossible to overstate the significance of academics and researchers as they contribute significantly to society by generating new knowledge, educating the next generation, and addressing social challenges. They develop new theories, techniques, and technologies that have the potential to advance several areas. By impacting industries like technology, healthcare, and environmental […]
Read Moresports
بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں معاہدہ ہو گیا
Posted in: News, Sportsپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہو گیا۔ بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ ٹیزر میں ممکنہ طور پر بابر اعظم کی کٹ دکھائی گئی ہے۔سڈنی سکسرز بابر اعظم کے ساتھ […]
Read More
Post your comments