نائجیریا کی ریاست پلیٹیو میں دورانِ امتحان اسکول کی عمارت گرنے کے نتیجے میں 22 طلبہ ہلاک جبکہ 130 زخمی ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسکول کی عمارت زمین بوس ہونے کے دوران اس میں تقریباً 1000 طلبہ موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد طلبہ اور اسکول کے عملے کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو نکالنے کے لیے کام جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔دوسری جانب مقامی لوگوں کے مطابق اسکول کی عمارت گرنے کی وجہ 3 دن سے جاری بارش ہو سکتی ہے۔
نائجیریا: اسکول کی عمارت گرنے سے 22 طلبہ ہلاک، 130زخمی

Weekly E Paper

Article
اہلیہ کی طاقت تحریر:ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsبرطانیہ کے اخبار دی اکانومسٹ میں 14 نومبر کو شائع ہونے والا اوون بینیٹ جونز کا مضمون پاکستانی عوام کے لیے ایک بم دھماکے کی مانند تھا، جس کا عنوان تھا “صوفی، کرکٹر اور جاسوس: پاکستان کے تخت کی جنگیں”۔ یہ کہانی، درست ہو یا غلط، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی تیسری […]
Read Moresports
ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
Posted in: News, Sportsابو ظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ اپنے نصف مرحلے میں انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، جہاں کوئٹہ کیولری شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کیولری نے مسلسل پانچوں میچز جیت کر پانچ صفر کا مثالی ریکارڈ قائم کیا اور 10 پوائنٹس کے […]
Read More



















Post your comments