جماعت اسلامی اور تاجروں کی اپیل پر ہفتے کے روز اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی، کراچی، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے،مختلف شہروں میں وکلا نے بھی مکمل ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کی کامیاب ہڑتال نے ثابت کر دیا پوری قوم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہے۔ حکومت ہڑتال سے سبق سیکھے، قوم میں یکجہتی اور اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کرے، حکمرانوں کے اقدامات درست سمت میں ہونے چاہییں، بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف سیاسی سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا جائے۔اہل فلسطین کے حق میں عوامی موبلائزیشن جاری رہے گی، 16مئی کو ایبٹ آباد اور 18مالاکنڈ میں غزہ ملین مارچ کریں گے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے، تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔کورنگی كراسنگ روڈ پر سیاسی جماعت کی جانب سے فلسطین کے حق میں دھرنا دیا گیا جس کے باعث سڑک ٹریفک کے لئے بند رہی ، مظاہرین کی جانب سے سڑکوں کو ٹائر جلا کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث روڈ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو گودام چورنگی اور ناصر جمپ سے چمڑا چورنگی بھیجا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پہلگام واقعہ پر دفترخارجہ کا ردعمل دیر سے آیا جس کا فائدہ نئی دہلی کوہوا۔ ہم تصادم نہیں چاہتے تاہم کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ فوج تیار رہے، ہم ایک نیوکلیئر ریاست ہے۔ پاکستان کو کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنا چاہیے، اس کے لیے تمام ڈپلومیٹک چینلز استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹرڈاؤن تھا۔ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہڑتال کی اپیل نہیں کی تھی اس کے باوجود وہاں کے عوام نے بھی کاروبار بند رکھے۔ تاجروں، صنعت اور کاروباری حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / جماعت اسلامی تاجروں کی اپیل پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
جماعت اسلامی تاجروں کی اپیل پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments