اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری کر کے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں 40 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ مکمل طور پر قحط کی صورتِ حال کے قریب ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرت میں جنگ بندی، قیدیوں کےتبادلےاور تعمیر نو پر نکتہ نظرِ پیش کریں گے۔دوسری جانب سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں افرد نے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے حسین الشیخ کو فلسطینی اتھارٹی کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حکومت میں نائب صدر کے عہدے کی تشکیل کے چند روز بعد بالآخر فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او( فلسطین لبریشن آرگنائزیشن) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حسین الشیخ کو تنظیم کا صدر اور فلسطینی صدارت کے لیے اپنا نائب مقرر کرلیا ہے۔پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اور رکن واصل ابو یوسف نے بتایا ہے کہ حسین الشیخ کو نائب صدر بنانے کے فیصلے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حمایت کردی ہے۔اگلے ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔
Post your comments