سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواں کا ایک نیا سلسلہ آج (اتوار) سے ملک میں داخل ہوگا ، جس کے زیر اثر دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ،جیکب آباد، کشمور، شکار پور، گھوٹکی، لاڑکانہ اور سکھر میں 2 مارچ کی رات اور 3مارچ کی صبح گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش و بونداباندی کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں آج (اتوار) تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 3 روز کے دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 19 تا 21 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کراچی ڈویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، تاہم کراچی میں فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی، کراچی میں امکان نہیں





Article
غزہ امن منصوبہ یا مسلط کردہ امن ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsنازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read Moreکرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports
Post your comments