تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس ادائیگی نے برآمد کنندگان اور ریٹیلرز کو بڑے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا ہے، لیکن اگلے بجٹ میں برآمد کنندگان پر عمومی ٹیکس نظام لاگو کرنے سے بچنے کے لیے لابنگ جاری ہے، ذرائع کے مطابق پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران، ایف بی آر نے موجودہ مالی سال میں تنخواہ دار طبقے سے 285 ارب روپے اینٹھ لیے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 184 ارب روپے تھے۔ ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کے مختلف سلیبز پر غیرمعمولی اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں مجموعی وصولی 100 ارب روپے بڑھ کر 285 ارب روپے تک پہنچ گئی۔برآمد کنندگان کے معاملے میں، حکومت نے ایک مخصوص فارمولہ متعارف کرایا جس کے تحت ان پر 1 1 فیصد ٹیکس کی شرح نافذ کی گئی اور انہیں عمومی ٹیکس نظام سے مستثنیٰ رکھا گیا۔ اس سے پہلے برآمدی آمدنی پر سالانہ صرف 1 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا تھا، لیکن 2024-25 کے بجٹ میں ایک نیا فارمولا متعارف کرایا گیا جس کے تحت 1 فیصد پرانے طریقے سے لاگو ہوگا جبکہ برآمدات میں اضافے پر مزید 1 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔برآمد کنندگان نے موجودہ مالی سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران 118 ارب روپے بطور انکم ٹیکس ادا کیے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 55 ارب روپے تھے۔ریٹیلرز کے لیے، حکومت نے “تاجر دوست اسکیم” متعارف کرائی، جس سے تقریباً 2 ملین روپے جمع ہونے کی توقع تھی۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کے مطابق، ٹیکس مشینری نے 236 اور 236 کے تحت ریٹیلرز/ہول سیلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر کے انہیں ایک طرح سے دباؤ میں رکھا، جس کے نتیجے میں مزید 2.5 لاکھ ریٹیلرز نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے اور ان کی ٹیکس ادائیگی میں بھی اضافہ ہوا۔اب آئی ایم ایف کی جائزہ مشن اسلام آباد پہنچ رہی ہے تاکہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے، لہٰذا ہر قسم کی آمدنی کو عمومی ٹیکس نظام کے تحت لانے کی ضرورت ہے، جیسا کہ زرعی انکم ٹیکس کے معاملے میں کیا گیا، جہاں تمام چاروں صوبوں نے قانون سازی کی، جس کے تحت یکم جولائی 2025 سے ٹیکس کی وصولی شروع کی جائے گی۔موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 604 ارب روپے سے زائد کے بڑے ٹیکس خسارے کے پیش نظر، برآمد کنندگان کی طرف سے عمومی ٹیکس نظام سے بچنے کے لیے زبردست لابنگ جاری ہے۔
بجٹ میں عمومی ٹیکس سے بچنے کیلئے برآمدکنندگان کی لابنگ جاری


Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنگلادیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
Posted in: News, Sportsبنگلادیش کے مہدی حسن کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا گیا۔مہدی حسن کو اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ […]
Read More-
امریکی لیجنڈری ریسلر سابو چل بسے
Posted in: News, Sports -
Post your comments