منظر عام پر آنے والی امریکی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ غزہ جنگ کی عوامی سطح پر مذمت کے باوجود مشرق وسطی کے کئی ممالک نے اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون میں اضافہ کیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی سہولت کاری سے اسرائیل اور چھ مڈل ایسٹرن ممالک نے ایران، علاقائی خطرات اور زیرِ زمین سرنگوں سے متعلق متعدد اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان ممالک کو “ریجنل سیکیورٹی کنسٹرکٹ” کا حصہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ دو اور خلیجی ممالک کو اجلاسوں کی بریفنگ تو دی گئی، مگر وہ اس تعاون میں مکمل شراکت دار نہیں تھے۔دستاویزات کے مطابق، ایران اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں سے لاحق خطرہ اس تعاون کی بنیادی وجہ بتایا گیا ہے۔ آئی سی آئی جے اور واشنگٹن پوسٹ نے ان دستاویزات کی تصدیق امریکی محکمہ دفاع کے ریکارڈز سے کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس جنوری میں امریکی فوج نے کینٹکی کے فورٹ کیمپبل میں شراکت دار ممالک کو حماس کی زیرِ زمین سرنگوں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت فراہم کی۔ ستمبر میں ایک خلیجی ملک پر اسرائیلی حملے کے بعد تعلقات میں تناؤ ضرور پیدا ہوا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ ممالک اب بھی غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے انتظام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سینٹکام نے خطے میں فضائی دفاع کے نظام کو مضبوط کیا، مگر یہ خلیجی ملک پرحملہ روکنے میں ناکام رہا، دستاویزات کے مطابق ایک خلیجی ملک نے پسِ پردہ اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون بڑھایا، مگر عوامی سطح پر اس کی سخت مذمت کی۔ اجلاسوں کے دوران میڈیا تک رسائی اور تصاویر لینے پر پابندی تھی، جبکہ شرکاء کے مذہبی و ثقافتی ضوابط کا بھی خیال رکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک اسرائیل کی فوجی صلاحیت سے متاثر ضرور ہیں، مگر اس کے غیر محدود فوجی اقدامات اور ایران سے لاحق خطرات پر گہری تشویش بھی رکھتے ہیں۔ غزہ کی گورننس کے مستقبل پر اب بھی سوالات باقی ہیں، تاہم خلیجی ممالک فوجی تعیناتی سے گریز کرتے ہوئے مالی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / غزہ جنگ کے دوران 6 خلیجی ممالک نے اسرائیل سے سیکورٹی تعاون بڑھایا
غزہ جنگ کے دوران 6 خلیجی ممالک نے اسرائیل سے سیکورٹی تعاون بڑھایا

Related Articles



Weekly E Paper

Article
Dr. Asma Al Aufi, PhD: A Model for Future Female Entrepreneurs
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, numerous female entrepreneurs have achieved tremendous career success and are considered role models for young female entrepreneurs. Dr. Asma Al Aufi, a multi-award-winning Omani logistics industry entrepreneur, is one of these exemplars. Dr. Asma was just named one of the Global 200 Women Power Leaders for 2025. Given that […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More


















Post your comments