وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25 ارب روپے کی تعلیمی اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کےطلبہ میں 20 ہزار موٹر سائیکلز تقسیم کیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو بائیکس ملنے پر ان سے زیادہ نواز شریف خوش ہیں، طلبہ کو جلد لیپ ٹاپ بھی دیں گے، 4 ماہ کے اندر ای بائیکس دینے کا وعدہ پورا کیا، پورے پنجاب میں طلبہ و طالبات کو بائیکس دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ پنجاب الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی طرف جائے، دوسرے مرحلے میں موٹر بائیکس کی تعداد بھی بڑھائیں گے، چاہتی ہوں کہ طلبہ کی تمام توجہ اپنی تعلیم پر ہو، صرف بائیکس ہی نہیں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم بھی لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچیوں سے کہوں گی آپ ضرور بائیکس چلانا سیکھیں تاکہ آپ انڈیپنڈنٹ ہوں، چاہتی ہوں کہ پیٹرول بائیکس کو بتدریج ختم کریں اور ای۔بائیکس پر آئیں، طلبہ کو دیے گئے ای۔بائیکس کی بیٹری کی انشورنس بھی کروائی گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ای ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی لیڈ کرے گا، میرا خواب ہے کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہتر پبلک ٹرانسپورٹ ہو، میں چاہتی ہوں دوسرے صوبے بھی ترقی میں پنجاب کو فالو کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ یوتھ کا رحجان تعمیری کاموں کی طرف ہو، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پاکستان اب اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پنجاب میں 25 ارب کی تعلیمی اسکالرشپ کا اعلان، طلبہ میں 20 ہزار بائیکس تقسیم
پنجاب میں 25 ارب کی تعلیمی اسکالرشپ کا اعلان، طلبہ میں 20 ہزار بائیکس تقسیم
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments