class="post-template-default single single-post postid-1326 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بنگلادیش اور میانمار کی سرحد پر کشیدگی

میانمار بارڈر گارڈ پولیس کے مزید 37 ارکان نے بنگلادیش میں پناہ لے لی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پناہ لینے والے میانمار بارڈر گارڈ پولیس ارکان کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق آج صبح میانمار فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 بنگلادیشی زخمی ہوگئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان چند دنوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔بنگلادیش کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں کشیدگی کے بعد سرحدی علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے، پناہ لینے والے میانمار سرحدی گارڈز کی واپسی کیلئے میانمار سے رابطہ کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرحد کے اندر داخل ہوگا اسے حراست میں لے کر میانمار کے حوالے کردیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter