پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ صاحبہ افضال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سگے والد کو نہیں جانتیں اور نہ ہی آج تک اُن کی اپنے والد سے ملاقات ہوئی ہے۔اداکارہ صاحبہ کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو دیے انٹرویو سے چند ویڈیوز وائرل ہیں جس میں وہ اپنی والدہ اور سگے والد کی علیحدگی اور اپنے والد سے کبھی ملاقات نہ ہونے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔سابقہ اداکارہ نے اس شو میں اپنے سگے اور سوتیلے والد سے ہی متعلق بات کی ہے۔صاحبہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی۔اداکارہ کا بتانا تھا کہ میری پیدائش سے قبل ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوچکی تھی، میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سےملنےکی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اُن کا بچپن اُن کے نانا کے گھر گُزرا ہے، والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا، اسی لیے انہوں نے اپنے نانا، نانی، خالہ اور ماموؤں کے ساتھ بچپن گزارا اور ننھیال کے ہی زیادہ قریب رہیں۔صاحبہ نے بتایا کہ جب وہ 10 سال کی ہوئیں تو اُن کی والدہ نے دوسری شادی کر لی تھی، اُن کے سوتیلے والد نے اُنہیں اپنی آخری سانس تک پیار دیا، سوتیلے والد نے سگے باپ سے بڑھ کر اُنہیں محبت اور وقت دیا۔اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے زیادہ سوتیلے والد کے قریب تھیں کیونکہ وہ اُن کے ساتھ دوستوں کی طرح رہتے تھے۔صاحبہ نے مزید بتایا کہ وہ اپنے دل کی ہر بات اپنے سوتیلے والد کو بتاتی تھیں اور اُن کے والد نے کبھی اُنہیں محسوس بھی نہیں ہونے دیا کہ وہ اُن کی سگی بیٹی نہیں ہیں۔
صاحبہ کے اپنے والد سے متعلق حیران کُن انکشافات
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Read MoreArticle
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News(محمد نعیم طلعت) جنابِ والا یہ وہ تحریر ہے کہ جس سے میں خود موٹیویشن لیتا ہوں۔ تو آئیے ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ یہ تحریر ہے کیا؟ شیر اور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں۔ لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔ شیر کو سمندر میں […]
Read More-
-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News -
وقت بہ نفسِ قُرآن
Posted in: Article, News -
sports
ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی
Posted in: News, Sportsایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول […]
Read More
Post your comments