چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ جنوبی چلی کے علاقے لوس ریوس میں پیش آیا، سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی، البتہ یہ پتا نہیں چل سکا کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی اور وجوہات تھیں۔حکام کے مطابق چلی کی بحریہ نے حادثے کے مقام سے سابق صدر سیبسٹین پنیرا کی لاش برآمد کرلی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سیبسٹین پنیرا کی عمر 74 برس تھی، وہ دو مرتبہ 2010 سے 2014 اور 2018 سے 2022 تک چلی کے صدر رہے۔بتایا گیا ہے کہ آنجہانی رہنما کی سرکاری تدفین کی جائے گی، چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
چلی، سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

Weekly E Paper

Article
اہلیہ کی طاقت تحریر:ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsبرطانیہ کے اخبار دی اکانومسٹ میں 14 نومبر کو شائع ہونے والا اوون بینیٹ جونز کا مضمون پاکستانی عوام کے لیے ایک بم دھماکے کی مانند تھا، جس کا عنوان تھا “صوفی، کرکٹر اور جاسوس: پاکستان کے تخت کی جنگیں”۔ یہ کہانی، درست ہو یا غلط، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی تیسری […]
Read Moresports
ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
Posted in: News, Sportsابو ظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ اپنے نصف مرحلے میں انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، جہاں کوئٹہ کیولری شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کیولری نے مسلسل پانچوں میچز جیت کر پانچ صفر کا مثالی ریکارڈ قائم کیا اور 10 پوائنٹس کے […]
Read More



















Post your comments