چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ جنوبی چلی کے علاقے لوس ریوس میں پیش آیا، سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی، البتہ یہ پتا نہیں چل سکا کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی اور وجوہات تھیں۔حکام کے مطابق چلی کی بحریہ نے حادثے کے مقام سے سابق صدر سیبسٹین پنیرا کی لاش برآمد کرلی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سیبسٹین پنیرا کی عمر 74 برس تھی، وہ دو مرتبہ 2010 سے 2014 اور 2018 سے 2022 تک چلی کے صدر رہے۔بتایا گیا ہے کہ آنجہانی رہنما کی سرکاری تدفین کی جائے گی، چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
چلی، سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 27-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 27-03-2025
Read More
Article
“روزہ یا فاقہ کشی اور یوشی نوری کا نوبیل انعام” ایک بار یہ تحریر ضرور پرھیں۔ محمد نعیم طلعت
Posted in: News, Article“روزہ یا فاقہ کشی اور یوشی نوری کا نوبیل انعام” ایک بار یہ تحریر ضرور پرھیں۔ 1سال میں اگر کوئی بھی شخص 20 سے 27 دنوں تک 12 سے 16 گھنٹے بھوکا رہے تو کینسر کے خلیات مکمل ختم ہو جاتے ہیں (شرط یہ ھے کہ شام کو وہ افطاری کے وقت وہ اپنی آخری […]
Read More-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article -
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article
sports
نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست
Posted in: News, Sportsنیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں با آسانی شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔ آج ویلنگٹن میں پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف […]
Read More
Post your comments