class="post-template-default single single-post postid-3918 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلا میں لانچ کردیا گیا

پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلا میں لانچ کردیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مواصلاتی سیٹلائیٹ کے مدار میں بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے  ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 آج خلا میں بھیجا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے، سیٹلائٹ سے پاکستان کےطول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں داخل کیا جائے گا، سیٹلائٹ کو زمین سے خلا تک پہچنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں، یہ ای کامرس، ای گورننس اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ ایم ایم ون سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرو اسپیس انڈسٹری کے اشتراک سے بنایا گیا ہے، پاک سیٹ ایم ایم ون 15 برس تک کام کرے گا، پاک سیٹ ایم ایم ون ٹی وی نشریات، سیلولر فون اور براڈ بینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا، پاک سیٹ ون ایم ایم رواں برس اگست میں سروس دینا شروع کر دے گا،  پاک سیٹ ایم ایم ون کے اے بینڈ 10گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں، پاک سیٹ ون آر2011میں لانچ کیا گیا تھا، اس کی لائف 15سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوگی،  پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے،  پی آر ایس ایس ون 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter